گائے کے ذبح کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ

پیس کمیٹی میٹنگ سے شمس آباد ڈی سی پی کا خطاب
شمس آباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ڈی سی پی کی جانب سے پیس کمیٹی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں عید الاضحی اور گنیش چتورتھی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی اے آر سرینواس نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر گائے کو ذبح کرنے پر پابندی ہے ۔ گائے ذبح کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شمس آباد میں آٹھ چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے ۔ جو صرف اور صرف پولیس کی نگرانی میں تلاشی مہم لی جائے گی ۔ اگر بڑے جانوروں میں ذبح کے جانوروں میں گائے موجود رہی تو انہیں فورا گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جائے گا ۔ گنیش چتورتھی کے موقع پر ڈی جے یا لاوڈ اسپیکر پر پابندی ہے ۔ لاوڈ اسپیکرس کے لیے پولیس کی اجازت حاصل کرنی پڑے گی ۔ خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی سدرشن کے علاوہ شمس آباد زون کے انسپکٹران سب انسپکٹران اور مقامی افراد موجود تھے ۔۔