گائے کے تحفظ کیلئے گائے کے ساتھ سلفی مقابلہ

کولکتہ ۔ 29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی ذرائع ابلاغ پر سلفی کا جنون سوار ہوگیا ہے ۔ ایک این جی او نے ایک انوکھا مقابلہ شروع کیا ہے ’’ گائے کے ساتھ سلفی ‘‘ مقابلہ تاکہ گائے کے بارے میں شعور بیدار کیا جاسکے اور اس کی اہمیت واضح کی جاسکے ۔ گائے کے ساتھ سلفی یا ’’ کاؤ فی ‘‘ مقابلہ گوسیوا پریوار این جی اوز کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کے عہدیدار اسے بہت اچھا مقابلہ قرار دیتے ہیں ۔ ابھیشیک پرتاپ سنگھ این جی او کے ایک عہدیدار نے کہاکہ گائے کا تحفظ مذہب یا سیاست کا معاملہ نہیں ہے ۔ گائے کے تحفظ کی ضرورت ہے تاکہ اس کا سماجی اور سائنسی استعمال کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ گائے کی تمام پیداوار یہاں تک کہ اس کا فضلا تک سائنسی اہمیت اور ضرورت کا حامل ہیں ‘ چاہے اس کا دودھ ہو ‘ پیشاب یا گوبر گائے کو ذبح کرنے والوں کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ مقابلہ پورے سماج میں خاص طور پر نوجوانوں کی جانب سے اچھا ردعمل حاصل کرے گا جب کہ گائے کا تحفظ ایک مسئلہ بن گیا ہے اور اس کے ذبیحہ کے خلاف مہم کو ملک میں سیاسی مسئلہ بنا دیا گیا ہے ۔