رامپور۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان نے منگل کو مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ ڈائری بزنس گائے کی تجارت سے اپنے آپ کو دور رکھیں تاکہ ان کے بعد آنے والی نسلوں کا تحفظ کیا جیاسکے۔ یاد رہے کہ ان کا یہ بیان ’’ہجومی تشدد‘‘ کی اموات میں اضافہ پر جس میں صرف جوھٹے الزام ’’گایوں کی اسمگلنگ‘‘ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا۔ ہم آپ کو یاد دلائیں کہ ابھی تازہ واقعہ میں 20 اور 21 جولائی کو 28 سالہ اکبر خان کو ’’گائے اسمگلنگ‘‘ کے الزام میں رجستھان کے ضلع الور میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 28 سالہ اکبر خان کو جملہ 13 زخم آئے تھے جن میں زیادہ تر خطرناک حد تک جان لیوا تکلیف کے حامل تھے جن کی درد کی شدت ناقابل برداشت تھی۔ ملک میں ہجومی تشدد میں اضافہ پر مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ مرکز اس مسئلہ پر گہری نظر سے جائزہ لے رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 40 مختلف کیسس میں 9 مختلف ریاستوں میں سال 2014ء اور 3 مارچ 2018ء میں 45 معصوم و بے گناہ افراد کی ہلاکت واقع ہوئی تھی۔
بستی میں سریو ندی کا دباؤ ویڈي پشتے پر
بستی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی کے ویڈي پشتے پر سریو ندی کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور ندی کے تیز کٹان سے کٹریا چاندپور پشتہ کھنڈوا گاؤں کو نقصان پہنچا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ سریو ندی کی کٹان سے کھلوا گاؤں کے قریب بیس اور نوز دونوں خراب ہو گئے ہیں۔
سریوندی کا آبی سطح بڑھ رہاہے لیکن ابھی خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ندی کیشوپور باگھانالا پرتاپور، کلیان پور پڑاؤ چاندپور، سھدیوا سندلپور کے پاس کے علاقوں میں کناروں کو کاٹ کر نقصان پہنچا رہی ہے ۔ انتظامیہ باندھ کی حفاظت کر رہی ہے ۔