نئی دہلی۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کے خلاف اپنا موقف مزید سخت کرتے ہوئے ایرانڈیا نے ان کے بُک کروائے ہوئے دہلی کی پرواز سے ٹکٹوں کو منسوخ کردیا جبکہ دیگر خانگی ایرلائینس نے ان کے فضائی سفر پر امتناع عائد کردیا ہے، کیونکہ ایرانڈیا کے ایک رکن عملہ پر انہوں نے حملہ کیا تھا۔ گائیکواڑ نے AI806 پرواز میں جو کل ممبئی سے دہلی جانے والی تھی ، 2 ٹکٹس بک کروائے تھے ، جنہیں ایرانڈیا نے منسوخ کردیا۔ ایرلائن اب اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ اکثر فضائی سفر کرنے کیلئے اس رکن پارلیمنٹ کو کتنے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔