مظفر نگر ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر کے موضع کوہلی میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ہجوم نے مکان پر حملہ کیا جہاں مبینہ طور پر گائے کو ذبیحہ کردیا گیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرکے اس تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا ہے ۔ گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب کل شام مقامی افراد نے ذیشان قریشی کے مکان کے باہر جمع ہوکر ان پر اور ان کے ارکان خاندان پر الزام عائد کیا کہ ان لوگوں نے اپنے گھر میں گائے کاٹی ہے ۔ ہجوم نے قریشی کے مکان کو نقصان پہونچایا لیکن پولیس مقام پر پہونچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کرلیا ۔ اس سے پہلی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہجوم نے مکان کو آگ لگادی ہے لیکن سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس دیپک کمار نے ایسی کسی کوشش کی تردید کی۔
گاؤ کشی کا ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور ہجوم کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیا گیا ۔