گاؤ تحفظ گروپ کی جانب سے مسلم نوجوانوں کی زدوکوب اور پریڈ

مظفرنگر (یوپی) ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دو مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر ایک ہجوم کی جانب سے جس کی قیادت گاؤتحفظ گروپ کے صدر کررہے تھے، اترپردیش کے ضلع شاملی میں آج شام گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مبینہ طور پر زدوکوب کیا گیا اور ان کی پریڈ کروائی گئی۔ دلشاد اور شاہ رخ کو گایوں کو جنہیں ایک مندر کے پجاری سے خریدا گیا تھا، لے جارہے تھے جبکہ ایک ہجوم نے ان کی لاری کا قصبہ شاملی میں راستہ روکا اور ان پر حملہ کردیا۔ گاؤ تحفظ گروپ کے صدر انج بنسل اس ہجوم کی قیادت کررہے تھے۔ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس شلوک کمار نے کہا کہ ایف آئی آر کے بموجب اس شخص اور پجاری کو جو گاڑی میں تھا، اپنے بیان میں کہا ہیکہ حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ گایوں کو ذبیحہ کیلئے خریدا گیا ہے حالانکہ پجاری اور خریدنے والوں نے ادعا کیا کہ ان گایوں کو پرورش کیلئے خریدا گیا تھا لیکن ہجوم نے دونوں مسلم نوجوانوں کو زدوکوب کیا اور اس علاقہ میں ان کی پریڈ کروائی۔ پجاری پر حملہ نہیں کیا گیا۔ پولیس فوری موقع واردات پر پہنچ گئی اور دونوں نوجوانوں کو بچا لیا جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔