وی ایچ پی کانفرنس کے اہم موضوعات
ناگپور ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کی تین روزہ قومی چوٹی کانفرنس کا کل ناگپور میں آغاز ہوگا جس میں ملک گیر سطح پر گاؤکشی پر امتناع اور یکساں سیول کوڈ کا نفاذ کے بارے میں قراردادیں منظور کئے جانے کی توقع ہے۔ فی الحال گاؤکشی پر امتناع کا کوئی قومی قانون نہیں ہے۔ ریاستیں الگ الگ قوانین پر عمل کرتی ہیں۔ وی ایچ پی زیادہ سخت قومی قانون کا مطالبہ کرے گی۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں وی ایچ پی پورے ملک کو رام جنم بھومی سمجھتی ہے۔ تاہم ایودھیامیں ایک شاندار مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرے گی۔ ملک گیر سطح پر یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی قانون منظور کیا جائے گا اور حکومت سے خواہش کی جائے گی کہ سنی وقف بورڈ کی مخالفت کو نظرانداز کردیا جائے۔ اس چوٹی کانفرنس میں پورے ملک سے 300 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
لشکرطیبہ طلبہ شعبہ دہشت گرد تنظیم
واشنگٹن ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کے طلبہ شعبہ المحمدیہ طلبہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے حکومت امریکہ نے اس کے دو اعلیٰ سطحی قائدین پر تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ تنظیم 2009ء میں قائم کی گئی تھی۔ آج کی کارروائی کا مقصد نہ صرف لشکرطیبہ کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنا تھا بلکہ اس کی مالی امداد کے نیٹ ورک میں بھی خلل اندازی کرنا تھا۔