گؤ رکشکوں کی پھر سے غنڈہ گردی ،ٹرک کو آگ لگادی ، پولیس خاموش تماشائی 

سری نگر : جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے کھو باغ علاقہ میں جموں و کشمیر کے سری نگر قومی شاہراہ پر گذشتہ شام گؤ رکشکوں کے ایک بڑے ہجوم نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے ریاستی پولیس اور سکیوریٹی فورسز کے درجنوں اہل کاروں کے سامنے مویشیوں سے لدے ٹرک کو آگ لگادی ۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل سماجی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی ہیں ۔

ان ویڈیوز باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ گؤ رکشک ٹرک پر حملہ کرتے ہوئے اس پر پتھر اؤ کیا او پھر آگ لگادی ہے او ر’’بھا رت ماتا کی جئے ‘‘ اور ’’دیش کے غداروں کو گولی مارو ‘‘ جیسے نعرے لگا رہے ہیں ۔ان تمام معاملہ میں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ۔ضلع رام بن کے سینئر سپرینڈنٹ آف پولیس (

ایس ایس پی ) موہن لال نے یو این آئی کو بتایا کے احتجاجیوں کے ایک گروپ نے مویشیوں ’کوکشمیر لے جارہے تھے ایک ٹرک کو روک کر احتجاج کیا ۔احتجاجیوں کے اس ہجوم نے ٹرک میں آگ لگادی ۔

لیکن ہم اس کے ڈرائیور کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ٹرک میں تقریبا ۲۰ ؍ مویشی تھے اور سبھی محفوظ ہیں ۔ہم نے احتجاجیوں او رمویشیوں کا اسمگل کرنے والے ڈرائیور کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ریاست جموں کشمیر میں مویشیوں جیسے گائے ، بھینس او ربیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے مجسٹریٹوں سے اجازت نامہ حاصل کرناہوتا ہے۔