-ک6اکٹوبر کو عیدالاضحی کی عام تعطیل

حیدرآباد ۔ /4 اکٹوبر ، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے 6 اکٹوبر کو عیدالاضحی کی عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں جی او جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کی تعطیل 5اکٹوبر کی بجائے اب پیر 6اکٹوبر کو ہوگی۔ ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ اور بعض مسلم تنظیموں کی جانب سے تاریخ میں تبدیلی کیلئے حکومت سے نمائندگی کی گئی تھی کیونکہ رویت ہلال کے مطابق عیدالاضحی 6 اکٹوبر کو قرار پاتی ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے ان نمائندگیوں کا جائزہ لینے کے بعد عیدالاضحی کی تعطیل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔