ک2.6 کروڑ کسانوں کو 5.215 کروڑ روپئے منتقل

نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے ابھی تک زائداز 2.6 کروڑ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو گزشتہ ماہ کے عبوری بجٹ میں معلنہ پی ایم ۔ کسان اسکیم کے تحت 5.215 کروڑ روپئے منتقل کردیئے ہیں۔ عام انتخابات سے قبل مرکز نے 75 ہزار کروڑ روپئے کی پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سالانہ 6 ہزار روپئے تین اقساط میں ایسے 12 کروڑ کسانوں کو دیئے جائیں گے جو 2 ہیکٹر تک قابل کاشت اراضی کے حامل ہوں۔ بجٹ میں این ڈی اے حکومت نے 20 ہزار کروڑ روپئے کی رقم مختص کی تاکہ ختم مارچ تک پہلی قسط میں کسانوں کو فی کس 2 ہزار روپئے منتقل کردیئے جائیں۔ جو اِس اسکیم کے تحت جاریہ مالی سال میں محسوب ہوگا۔ اِس اسکیم کا آغاز باقاعدہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سطح پر 24 فروری کو اترپردیش کے گورکھپور میں کیا جہاں 1.01 کروڑ کسانوں کو پہلی قسط دی گئی جو 2.021 کروڑ روپئے ہوئی۔