ک16کروڑ ہندوستانی شراب کے عادی: سروے

نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی سطح پر حالیہ سرکاری سروے سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 14.6 فیصد (16 کروڑ) افراد (10-75 سال کی عمر کا گروپ) الکحل استعمال کرتے ہیں جس میں چھتیس گڑھ، تریپورہ، پنجاب، اروناچل پردیش اور گوا شراب کے استعمال میں سب سے آگے ہیں۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ الکحل کے بعد دیگر نشہ آور اشیاء اِس ملک میں استعمال کی جانے والی اگلے عام مادے ہیں۔ الکحل پر انحصار کرنے والوں میں 38 میں سے ایک کا کسی نوعیت کے علاج کے لئے استعمال کی بات معلوم ہوئی ہے جبکہ 180 میں سے ایک اِن پیشنٹ ٹریٹمنٹ یا دواخانے میں شریک رہتے ہوئے اِس سے استفادہ کرتے ہیں۔ وزارت سماجی انصاف اور بااختیاری نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے اشتراک سے یہ سروے منعقد کیا ہے جس میں تمام 36 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ قومی سطح پر 2,00,111 گھرانوں کا دورہ کیا گیا اور جملہ 4.73,569 افراد سے بات کی گئی۔