کے کیشو راؤ کو عثمانیہ یونیورسٹی میں  تلخ تجربہ ‘ طلبا کے مخالفانہ نعرے

حیدرآباد 4 اپریل ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو آج عثمانیہ یونیورسٹی میں تلخ تجربہ ہوا ۔ جب کیشو رام المونی اجلاس میں شرکت کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی پہونچے وہاں طلبا نے کیشو راؤ کے خلاف نعرے بلند کئے جس کی وجہ سے وہاں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ طلبا نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت طلبا کو روزگار فراہم کرنے کے وعدہ سے انحراف کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کیشو راؤ واپس جاؤ کے نعرے لگائے ۔ ایک موقع پر طلبا اور کیشو راؤ کے گن مین کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ تاہم عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے مداخلت کی اور طلبا کو خاموش کروایا ۔