کے چندر شیکھر راؤ کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاستی تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ چیف منسٹر کی گورنر سے اس ملاقات کو خیرسگالی ملاقات ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی ہڑتال کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال اور 14 مئی کو ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ایمسیٹ 2015 کے سلسلہ میں طلبہ کو ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کیلئے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کو ختم کروانے کیلئے انجام دیئے گئے اقدامات وغیرہ سے واقف کروایا۔ بالخصوص 16مئی کو سوچھ حیدرآباد منظم کئے جانے والے پروگرام میں گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو حصہ لینے کیلئے مدعو کیا۔
سمجھا جاتا ہے کہ گورنر نے چیف منسٹر کی خواہش پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اور گورنر کے مابین دیگر بعض اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔