حیدرآباد۔ یکم فبروری ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ توقع ہیکہ 3 فبروری کو دہلی کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقیاتی محکمہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے سوچھ بھارت مشن نیشنل رورلڈرنکنگ واٹر پروگرام پر منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ سال 2019ء تک سوچھ تلنگانہ ‘ گھر گھر پانی کی سربراہی وغیرہ کے اقدامات و پروگراموں سے اس اجلاس میں واقف کروائیں گے ۔