حیدرآباد۔2فبروری ( این ایس ایس) تلنگانہ کو عالمی سطح پر اہمیت کا حامل بنانے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مقصد سے وزیر آئی ٹی مسٹر کے تارک راما راؤ مہاراشٹرا کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ 3فبروری کو صدر نشین ٹاٹا گروپ آف کمپنیز سائرس مستری سے ملاقات کریں گے ۔عہدیداروں کی ٹیم کے ہمراہ توقع ہے کہ وہ سائرس مستری اور دیگر 8کمپنیوں کے سی ای اوز کو تلنگانہ کی ترقی میں سرگرم رول کیلئے ترغیب دیں گے ۔