حیدرآباد 30 مئی ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو کو ورلڈ اکنامک فورم برائے ہند کے نئی دہلی میں 3 اور 4 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس اجلاس میں سرکاری ‘ تجارتی ‘ سیول سوسائیٹی کے ذمہ داروں اور ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔ اس کا تھیم سب کیلئے ٹکنالوجی کو کارکرد بنانے سے متعلق ہے ۔ کے ٹی آر کی مختلف اسکیمات اور ان کی قائدانہ صلاحیتوںکو دیکھتے ہوئے انہیں اس اجلاس کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔