اعظم جاہی ملز گراونڈ پر جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد ۔ 5۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راماراؤ لوک سبھا چناؤ کیلئے پارٹی کیڈر میں جوش و خروش پیدا کرنے کے مقصد سے 7 مارچ کو ورنگل پہونچیں گے ۔ کے ٹی راماراو محبوب آباد لوک سبھا حلقہ میں پارٹی کے موقف کا بھی جائزہ لیں گے ۔ کے ٹی آر ورنگل کے اعظم جاہی ملز گراونڈ پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ لوک سبھا حلقہ ورنگل درج فہرست اقوام کیلئے لوک سبھا حلقہ محبوب آباد درج فہرست قبائیل کیلئے محفوظ ہے ۔