کے ونئے ریڈی تلنگانہ اسٹیٹ کانگریس شعبہ ڈاٹا انلاٹیکس کے جوائنٹ کوآرڈینٹر مقرر

جنرل سکریٹری اے آئی سی سی اشوک گہیلوٹ کے احکامات صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی کے ہاتھوں پیشکشی
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ ڈاٹا انلاٹیکس ڈپارٹمنٹ پروین چکرورتی نے کے ونئے ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ کانگریس شعبہ ڈاٹا انلاٹیکس ڈپارٹمنٹ کا جوائنٹ کوآرڈینٹر نامزد کیا ہے ۔ اس سلسلے میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اشوک گہیلوٹ نے احکامات جاری کئے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے احکامات کے ونئے ریڈی کے حوالے کیے پارٹی کے لیے مختلف مسائل اور تجاویز پر مشتمل ڈاٹا تیار کرتے ہوئے مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ڈاٹا تیار کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی بھی موجود تھے ۔ کے ونئے ریڈی نے انہیں کانگریس پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے پر صدر کانگریس راہول گاندھی ، صدر کانگریس شعبہ ڈاٹا انلاٹیکس ڈپارٹمنٹ پروین چکرورتی کے علاوہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لانے کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔