حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( این ایس ایس) : عثمانیہ یونیورسٹی نے آج او یو سیٹ 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ خواہش مند امیدوار پی جی انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کو ویب سائٹ results.manabadi.co.in پر ملاحظہ کر کے رینک کارڈس حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ او یو سیٹ 2016 جاریہ ماہ منعقد کیا گیا تھا جس میں 80 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جس کا اہتمام عثمانیہ یونیورسٹی نے کیا تھا اس ٹسٹ کے تحت عثمانیہ یونیورسٹی ، مہاتما گاندھی اور پالمور یونیورسٹیز کے مختلف پی جی اور پی جی ڈپلومہ میں داخلہ کے اہل ہیں ۔۔