کے مدھو موہن انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس

ایم اے جاوید انسپکٹر رین بازار مقرر۔ 62 انسپکٹران پولیس کے تبادلے
حیدرآباد 26 فبروری ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس ایم مہیندر ریڈی نے آج رات دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بڑے پیمانے پر انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ۔ انہوں نے جملہ 62 انسپکٹران پولیس کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ۔ انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس اے یادگیری کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل برانچ بھیجا گیا ہے جبکہ انسپکٹر نامپلی مدھو موہن کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اسپیشل برانچ ( ایس او سی انسپکٹر ایس سرینواس راؤ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر سنٹرل زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر رین بازار جی رمیش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر تکارام گیٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر لنگر حوض محمد عبدالجاوید کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر رین بازار مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر کارخانہ وائی ناگیشور راؤ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر بھوانی نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ بھوانی نگر کے موجودہ انسپکٹر بی سرینواس راؤ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر بیگم بازار مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر مادنا پیٹ کے پی وی راجو کا تبادلہ کرکے انہیں ٹریفک کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ وی چندرا کمار ٹریفک فلک نما کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر مادنا پیٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر مشیر آباد بی موہن کمار کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ہمایوں نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر حبیب نگر آر سنجے کمار کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر نامپلی مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر بہادر پورہ ہریش کوشک کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر چلکل گوڑہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر پنجہ گٹہ ایس موہن کمار کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ایسٹ زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے ۔ اڈیشنل انسپکٹر چکڑ پلی ٹی این این بابجی کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر حسینی علم مقرر کیا گیا ہے ۔ ایسٹ زون سے وابستہ بوس کرن کا تبادلہ کرکے انہیں اڈیشنل انسپکٹر دبیر پورہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر سنٹرل زون ٹاسک فورس بی جانیا کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر کارخانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مزید کئی انسپکٹران و اڈیشنل انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔