کے سی آر کی سکیورٹی میں اضافہ

حیدرآباد 18 مئی (این ایس ایس ) پولیس حکام نے ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو کو کل رات ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد سے ان کی سکیوریٹی میں زبردست اضافہ کردیا ہے کیونکہ باور کیا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس قائد مقننہ کے انتخاب کے ساتھ ہی اب یہ امکان ہے کہ وہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوں گے ۔ پولیس نے انہیں بلیٹ پروف موٹر کار فراہم کی ہیں اور ان کی اسکارٹ پارٹی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے درجہ کے دو افسران کو تعینات کیا ہے۔ علاوہ ازیں کے سی آر کی رہائش گاہ اور ٹی آر ایس پارٹی آفس پر بھی سکیوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔