کے سی آر کی دہلی سے واپسی

حیدرآباد۔7ستمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے دو روزہ دہلی دورہ کو ختم کرتے ہوئے آج شام حیدرآباد پہنچ گئے ۔ چندر شیکھر راؤ نے قیام دہلی کے دوران صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکرجی ‘ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی ‘ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ ‘ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل شریمتی سمرتی ایرانی اور مرکزی وزیرمسٹر جاوڈیکر وغیرہ سے ملاقات کی اور ریاست تلنگانہ کے درپیش مختلف مسائل بالخصوص ریاست تلنگانہ کیلئے خصوصی موقف دینے ‘ برقی پراجکٹس کی منظوری ‘ مختلف تعلیمی پراجکٹس کی منظوری کے علاوہ آبپاشی پراجکٹس کی نہ صرف منظوری بلکہ زیرالتواء آبپاشی پراجکٹس کیلئے رقومات کی اجرائی کے سلسلہ میں موثر نمائندگی کر کے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر نے وزیراعظم نریندر مودی اورمرکزی وزراء سے مثبت ردعمل حاصل کیا ۔ بعد ازاں اپنے مقررہ پروگرامس کے اختتام پر چندر شیکھر راؤ دہلی سے حیدرآباد پہنچ گئے ۔