حیدرآباد 31 جنوری (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے ٹی آر ایس پارٹی کی ترقیاتی سرگرمیوں اور فلاحی اسکیمات کے پیش نظر جی ایچ ایم سی انتخابات میں کے سی آر کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے قائدین محمد امان اللہ خان، جے رویندر، ایم اے سلیم، کے لکشمی نرسیا، محمد عظیم الدین، محمد سلیم الدین اور فاروق بھائی نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات بتائی۔