حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ناسازیٔ صحت کی بناء اپنی سرکاری رہائش گاہ پر آرام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کو معمولی موسمی بخار ہے جس کا علاج کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اِس دوران کئی وزراء اور ارکان اسمبلی نے رہائش گاہ پہونچ کی اُن کی مزاج پرسی کی۔