تلنگانہ کی تعمیرنو میںکلیدی رول ادا کرنے کا وعدہ
حیدرآباد۔7جولائی ( این ایس ایس ) ریلائنس گروپ کے چیرمین انیل دھیرو بھائی امبانی نے تلنگانہ میں انفراسٹرکچر ‘ برقی ‘ صنعتوں اور میڈیا جیسے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیاہے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے آج یہاں مری چناریڈی انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ انسانی وسائل میں بات چیت کے دوران انیل امبانی نے وعدہ کیا کہ ریاست تلنگانہ کی تعمیر نو میں وہ کلیدی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں نئی صنعتی پالیسی کے نفاذ کے بعد وہ انیل امبانی سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے ۔