گن پارک پر تقریب، کونسل چیرمین، وزراء کی شرکت
حیدرآباد۔3ڈسمبر(سیاست نیوز) کے سی آر دیکشا دیوس تقاریب کے ضمن آج یاد گارشہیداں ( گن پارک) پر علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میںاپنی قیمتی زندگیوں کی قربانی دینے والے شہدائے تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ‘ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مدھو سدھن چاری‘ وائس چیرمن کونسل این ودیاساگر‘ فینانس منسٹر ایٹلہ راجندرا ‘ وزیرجنگلات جوگو رامنا‘ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی‘ رکن پارلیمنٹ بھونگیر بھورا نرسیا گوڑ‘ رکن اسمبلی جی کملاکر‘ رکن قانو ن ساز کونسل جناب فاروق حسین‘ رکن اسمبلی سرینواس گوڑ‘رکن اسمبلی کرنے پربھاکرایم ایل سی ایس راجو‘ ایم ایل سی پروفیسر سرینواس ریڈی‘ گنگادھرگوڑ‘ بی وینکٹیشوار لو ‘ ایم ایل اے ونئے بھاسکر ‘ گڈی انارم فروٹ مارکٹ چیرمن پی پرشتم‘ ٹی ایس ای ڈبلیو ائی ڈی سی چیرمن جی ناگیندر گوڑ ‘ ڈپٹی مئیربابا فصیح الدین کے بشمول کنونیر کے سی آر دیکشہ دیوس تقاریب عبدالمقیت چندہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر علیحدہ تلنگانہ کے لئے خودکشی کرنے والے پہلا مجاہد تلنگانہ جدوجہد شری کانت چاریہ کو بھی ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ نعروں کی گونج میں شہدائے تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔