کے سی آر حکومت کا آمرانہ انداز، سی پی آئی کی تنقید

حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر الزام عائد کیاکہ وہ عوامی اہمیت کے معاملوں میں آمرانہ انداز میں متنازعہ فیصلے کررہے ہیں۔ سی پی آئی کے اسٹیٹ سکریٹری سی و ینکٹ ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ اضلاع کی تنظیم جدید کا سارا عمل یکطرفہ طور پر کیا جارہا ہے اور حال میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی پیش کردہ تجاویز کو خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے۔