کے سی آر اور چندرابابو نے ووٹ نہیں دیا

حیدرآباد 2 فروری (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے اپنی پارٹیوں کی تائید میں ووٹ دینے کیلئے سرگرم مہم چلانے والے دو چیف منسٹروں این چندرابابو نائیڈو اور کے چندرشیکھر راؤ نے آج اپنا ووٹ نہیں دیا۔ تاہم اُن کے ارکان خاندان نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ان دونوں چیف منسٹروں کے نام ان کے متعلقہ اضلاع چتور اور میدک کی فہرست رائے دہندگان میں موجود ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کے فرزند و وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ اور ان کی شریک حیات نے شہر میں ووٹ دیا۔ تلگودیشم کے صدر اور اے پی کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی شریک حیات بھونیشوری،ڈ فرزند نارا لوکیش اور بہو براہمنی نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔