کے سی آر ، لینڈ گرابرس کی ہمت افزائی کررہے ہیں ۔ بی جے پی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این ) : ریاستی بی جے پی نے کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست خاص کر حیدرآباد و سکندرآباد میں لینڈ گرابرس کی ہمت افزائی کررہے ہیں ۔ یہاں احاطہ اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے ڈپٹی فلور لیڈر این وی ایس ایس پربھاکر نے کہا کہ حیدرآباد لینڈ گرابرس کے محفوظ جنت بنتا جارہا ہے جب کہ ٹی آر ایس حکومت لینڈ گرابرس کی سرگرمیوں کو کچلنے کے بجائے ان کی ہمت افزائی کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں تمام طبقات ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں ۔ انہوں نے کے سی آر کو اس بات کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ ( کے سی آر ) اپنی کابینہ میں ایس ٹیز ( درج فہرست قبائل ) کو کوئی نمائندگی نہیں دی ہے ۔۔