کے سی آرکا رویہ زمینداروں جیسا تلگودیشم کا الزام

حیدرآباد 17 جون (این ایس ایس) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا نے آج الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ایک زمیندار جیسا رویہ اختیار کررہے ہیں۔ رمنا نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر اور اُن کے وزراء زرعی قرضوں کی معافی کے مسئلہ پر ایک دوسرے سے متضاد بیانات جاری کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں کسانوں اور عوام میں اُلجھن پیدا ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی ٹی آر ایس حکومت گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کے بارے میں بھی تضاد بیانی کے ذریعہ اُلجھن پیدا کررہی ہے۔