کے سی آر، کے ٹی آر، کویتا کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری قبول کریں ڈی کے ارونا کا مطالبہ

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا نے جو محبوب نگر پارلیمانی حلقہ سے چناؤ ہار چکی ہیں۔ نظام آباد حلقہ سے کے کویتا کی شکست پر مطالبہ کیاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ٹی آر ایس ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی راما راؤ اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔ ارونا نے کہاکہ تلنگانہ کی حکومت کبھی بھی گر سکتی ہے۔ انھوں نے اسمبلی تحلیل کرنے اور تازہ چناؤ کرانے کا مطالبہ کیا۔