کے سی آر 3 اکٹوبر کو انتخابی مہم شروع کریں گے

حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے سربراہ اور کارگذار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آنے والے چناؤ کیلئے اپنی انتخابی مہم کئی اضلاع میں 3 تا 8 اکٹوبر چلائیں گے۔ 2 تا3 اسمبلی حلقوں کا عوامی جلسوں کے ذریعہ احاطہ کیا جائے گا اور اسی کے مطابق منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ٹی آر ایس سربراہ نے انتخابی مہم کے اگلے راؤنڈ کو نظام آباد سے3 اکٹوبر کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ان کی دختر ایم پی کویتا نمائندگی کرتی ہیں۔ کے سی آر نے مختلف پرانے اضلاع میں منعقد ہونے والے عام جلسوں کے بارے میں سینئر پارٹی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور شیڈول کو قطعیت دی گئی ہے۔ وہ 3 اکٹوبر کو نظام آباد میں پرجا آشیرواد سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔