حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے جلسہ عام کو منعقد کرنے کے لئے فنڈ اکھٹا کرنے کی غرض سے ’ شرما دانم‘ کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ19اپریل کو محبوب نگر میں’گلابی قلی ‘کے خدمات انجام دیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعہ کے روز پالہ کرتی رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ نے اس بات کی اطلاع دی کے ورنگل میں 27اپریل کو منعقدہونے والے ٹی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام کے کامیاب انصرام کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے چیف منسٹر بطور’ گلابی قلی‘ کام کریں گے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ٹی آر ایس قائدین اور کارکن بھی فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے ’ گلابی قلی ‘ کاکام کریں گے۔
انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ چیف منسٹر 19اپریل کے روز لکشمی نرسمہا مندر میں پوجا کریں گے ۔
بعدازاں وہ پالا کرتی کے راگھا پورم میں جاری مشن بگیرتا اور ایس آر ایس پی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔
اس کے بعد وہ وہ تہرور میں’ شرما دانم‘ پروگرام میں شریک ہونگے۔