کے سی آر 15 ویں فینانس کمیشن سے نمائندگی میں ناکام

مرکز سے 5 لاکھ کروڑ کے بجائے 50صرف ہزارکروڑ کیلئے نمائندگی: کانگریس
حیدرآباد۔/20 فروری، ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگرسی کمیٹی ( ٹی پی سی سی ) کے خازن گڈور نارائن ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 15 ویں فینانس کمیشن سے اپنی ریاست کی مالیاتی ضروریات کی مناسب نمائندگی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ مالیاتی سال 2019-20 کے دوران اصل آمدنی اور تخمینی مصارف سالانہ ایک لاکھ کروڑ روپئے ہوسکتے ہیں۔ چنانچہ تلنگانہ کو مرکز سے کم سے کم پانچ لاکھ کروڑ روپئے سالانہ کی ضرورت ہوگی۔ لیکن کے سی آر نے فینانس کمیشن سے محض 50,000کروڑ روپئے کی معمولی رقم کیلئے کہا ہے جو ریاست کیلئے مددگار ثابت نہیں ہوسکتی۔‘‘ نارائن ریڈی نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کیلئے مرکز کی طرف سے کئے جانے والے درکار اقدامات کی تفصیلی فہرست حاصل کرنے کا موقع بھی گنوادیا ۔ کے سی آر کمیشن سے اظہار کرنے کے بجائے متاثر ہوتے نظر آئے۔