حکومت زوال کا شکار ہوسکتی ہے ۔ تلگودیشم لیڈر دیاکر ریڈی کا ادعا
حیدرآباد۔26جنوری( سیاست نیوز) سینئر قائد تلنگانہ تلگودیشم و سابق رکن اسمبلی مسٹر کے دیاکر ریڈی نے پیش قیاسی کی ہیکہ چندر شیکھر راؤ بحیثیت چیف منسٹر صرف 15ماہ ایک یوم تک ہی برقرار رہیں گے اور کہا کہ اس کے بعد یا تو مسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت گرجائے گی یا درمیانی مدتی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ انتخابات کے تعلق سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر کے دیاکر ریڈی نے تلنگانہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا کو کابینہ سے برطرف کر کے اپنی آمریت کا ثبوت دیا اور تلنگانہ کے تمام دلت طبقات کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو انتخابات کے موقع پر پارٹی کی کامیابی پر تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے دلت طبقہ کے قائد کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کر کے اس سے انحراف کر کے دلت عوام کو دھوکہ دیا اور گذشتہ دن کے سی آر نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ دلت طبقہ کے قائدین کو اہم عہدوں پر فائیز کرنے پر وہ کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں ۔