چاند نظر نہیں آیا آج /30 رمضان المبارک

حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ /6 جولائی بروز چہارشنبہ 30 رمضان المبارک ہوگی اور عیدالفطر /7 جولائی بروز جمعرات منائی جائے گی ۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری کے علاوہ شہر کے سرکردہ علماء و مشائخین موجود تھے ۔ ریاست کے مختلف مقامات کے علاوہ پڑوسی ریاستوں سے بھی رویت کی توثیق نہیں ہوئی ۔