کے سی آر کی گورنر نرسمہن سے ملاقات

حیدرآباد۔31 مارچ (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج  گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اسمبلی میں آبپاشی پروجیکٹس پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پر چیف منسٹر سیدھے راج بھون روانہ ہوگئے۔ انہوں نے گورنر کو 16 دن طویل اسمبلی بجٹ سیشن اور اس دوران منظورہ مختلف بلس بشمول 1.30 لاکھ کروڑ کے تصرف بل کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے آبپاشی پروجیکٹس پر ایوان میں پیش کردہ پریزنٹیشن اور ان منصوبوں کی تفصیلات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ نرسمہن نے بجٹ سیشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور آبپاشی پروجیکٹس کی عاجلانہ تکمیل کا مشورہ دیا۔ اس دوران وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے بھی گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 4 اپریل کو تلنگانہ حکومت کی آئی ٹی پالیسی کے افتتاح کے موقع پر شرکت کی دعوت دی۔