کے سی آر کی گورنر نرسمہن سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

حیدرآباد۔ 28 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی جو زائد از گھنٹہ جاری رہی۔ راج بھون ذرائع نے بتایا کہ کے سی آر نے گورنر کی جانب سے اسمبلی میں منظورہ جی ایس ٹی بل کی مرکزی حکومت کو روانہ کردینے پر اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں ریاست کی تازہ ترین صورتحال، صدر بی جے پی کے سہ روزہ دورہ تلنگانہ، تلنگانہ تلگو دیشم مہاناڈو کے ساتھ وشاکھاپٹنم میں جاری تلگو دیشم مہاناڈو میں چندرا بابو نائیڈو کی تقریر کے علاوہ قراردادوں پر بھی دوران بات چیت تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کے سی آر نے صدارتی انتخاب میں تائید کے مسئلہ پر گورنر سے صلاح و مشورہ کیا اور انہیں بتایا کہ گزشتہ دن ٹی آر ایس ارکان اسمبلی و کونسل و ایم پیز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی روئیداد سے واقف کروایا۔