کے سی آر کی وزیراعظم مودی اور امیت شاہ سے قربت

چار سال میں 2 لاکھ جائیدادوں پر بھرتی کیوں نہیں کی گئی : جیون ریڈی
حیدرآباد۔ 26 اگست (این ایس ایس) کانگریس لیجسلیچر پارٹلای کے ڈپٹی لیڈر ٹی جیون ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے آج استفسار کیا کہ ’’ساڑھے چار سال کے دوران وہ 2 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کرنے میں آخر کیوں ناکام ہوگئے‘‘۔ جیون ریڈی نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے کے سی آر کافی قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائسن پولو گراؤنڈس پر سیکریٹریٹ کی تعمیر کوئی اچھا یا درست فیصلہ نہیں ہے۔ جیون ریڈی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران پرگتی بھون کی تعمیر میں چیف منسٹر کے سی آر کی واحد ترقی ہے۔ قبل از وقت انتخابات کیلئے کے سی آر کے فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے جیون ریڈی نے مسلم تحفظات کے بارے میں کئے گئے وعدہ کی عدم تکمیل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وعدوں کی تکمیل کے بغیر کے سی آر کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔