کے سی آر کی فوٹو ہٹائی جائے ، کانگریس کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 29 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ چناو ضابطہ اخلاق کے پیش نظر نگراں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کو اکٹوبر کی 12 تاریخ سے بتکماں ساڑیوں کی تقسیم روکے ، پردیش کانگریس کے ترجمان جی نارائن ریڈی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو چاہئے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹی آر ایس بتکماں ساڑیاں تقسیم کرتے ہوئے کوئی سیاسی فائدہ نہ اُٹھائے اور ساڑیوں کی تقسیم کے کسی بھی پروگرام میں نگراں چیف منسٹر ، وزراء ، ٹی آر ایس اور دوسری پارٹیوں کے کوئی بھی قائدین شرکت نہ کریں ۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ تقسیم کی جانے والی بتکماں ساڑیوں کے پیاکٹس پر نگراں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو کی فوٹو ہے اسے ہٹایا جائے ۔