حیدرآباد۔8ڈسمبر ( آئی این این ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پیر کی شام نئی دہلی سے حیدرآباد واپس ہوئے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے دہلی میں چیف منسٹرس کانفرنس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے مختلف مسائل پر نمائندگی کی ۔