کے سی آر کی خودغرضی کے سبب ورنگل میں ضمنی انتخاب : تلگو دیشم

حیدرآباد۔ یکم نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے سینئر لیڈر راؤلا چندر شیکھر ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خودغرضی پر مبنی فیصلہ کے نتیجہ میں حلقہ لوک سبھا ورنگل میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوا ہے۔ راؤلا چندر شیکھر ریڈی نے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ورنگل کے ضمنی انتخاب میں تلگو دیشم اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار کو کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے انتخابات منعقد نہیں کئے جارہے ہیں حالانکہ دستوری اعتبار سے اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ناگزیر ہے لیکن یہ اس لئے ممکن نہیں ہورہا ہے کیونکہ چیف منسٹر کے سی آر شہر کے اس حلقہ میں انتخابات سے خوف زدہ ہیں۔ کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے تلگو دیشم قائد نے سوال کیا کہ آیا 1000 کسانوں کی خودکشیوں کے ریکارڈ پر عوام ٹی آر ایس کو ووٹ دیں گے؟