حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( آئی این این ) : سابق وہپ انیل کمار نے آج اس بات کی پیشکش کی کہ اگر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ حلقہ اسمبلی گجویل سے 50 ہزار سے زائد اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوں گے تو وہ سیاست چھوڑدیں گے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انیل کمار نے کے سی آر کے اس ادعا کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں انہوں نے گجویل سے 50 ہزار سے زائد اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے سی آر اسے سچ ثابت کردیا تو وہ سیاسی سنیاس لے لیں گے ۔ ورنہ کے سی آر کو سیاست چھوڑ دینی ہوگی ۔۔