ورنگل ( تلنگانہ ) 24 فبروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج محبوب آباد ضلع میں کوراوی ویرا بھدرا مندر میں سونے کی موچھوں کا تحفہ پیش کیا ۔ چندر شیکھر راؤ اپنے افراد خاندان کے ساتھ مندر پہونچے اور انہوں نے 60 ہزار روپئے مالیتی سونے کی موچھوں کا نذرانہ مندر میں پیش کیا ۔ دو دن قبل ہی چندر شیکھ رراؤ نے 5 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیتی سونے کے زیورات کا نذرانہ تروپتی مندر میں پیش کیا تھا ۔ ان کے اس اقدام پر اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی رقومات کا بیجا استعمال قرار دیا تھا ۔