کے سی آر پر نظام کے طرز پر حکمرانی کرنے سی پی آئی کا الزام

حیدرآباد۔ 16 ستمبر (این ایس ایس) سی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے نگران کار چیف منسٹر کو یہ کہتے ہوئے خبردار کیا کہ مواخرالذکر کی راج شاہی اور فاشست حکمرانی قبل از وقت ہونے والے انتخابات کے ساتھ ختم ہوجائے گی۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے ماضی میں 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم انضمام تلنگانہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا لیکن برسراقتدار آنے کے بعد کبھی بھی یوم انضمام تلنگانہ نہیں منایا بلکہ وہ اپنے الفاظ سے پھر گئے اور اس کے برعکس نظام کی ستائش کررہے ہیں اور نظام کی طرح حکمرانی کررہے ہیں۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی سی پی آئی اس دن 17 ستمبر کو تمام بستیوں اور دیہاتوں میں قومی پرچم لہرائے گی۔