کے سی آر پر مذہبی روایات سے انحراف کا الزام : بی جے پی

حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ لارڈ رام اور ہندوؤں کے لئے یہ امر ایک بدخدمتی اور بد احترامی کے مترادف ہے کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سری رام نومی کے موقع پر بھدراچلم میں لارڈ رام کے نام پر ملبوسات پیش کرنے کے رسم و رواج کو برقرار نہیں رکھا۔ تلنگانہ میں بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کے سی آر کے پوترے ایک سرکاری تقریب میں آیا کس طرح ریاستی حکومت کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیایہ اقدام اس شبھ موقع پر لارڈ رام کو پیش کئے جانے والے اعزاز کی قدر گھٹانے کے مترادف نہیں ہے۔