کے سی آر پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

سابق وزراء پنالہ لکشمیا اور ایم ششی دھر ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان اچھی نہیں ہے کانگریس قائدین نے آج کہا کہ چیف منسٹر کی باتیں بے معنی اور فضول ہیں۔ آج یہاں صنعت نگر میں جنا اویدھنا میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے سابق وزراء پنالہ لکشمیا اور مری ششی دھر ریڈی نے چیف منسٹر پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی جادوئی تقاریر سے اب کام نہیں چلے گا اور کے سی آر ریاست میں عوام کی مخالفت کو برداشت کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ریاست میں غیر جمہوری حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت گینگسٹر نعیم کے کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرے۔