حیدرآباد 5 اپریل (آئی این این ) تلنگانہ کانگریس نے آج چیف منسٹر چندر شیکھر راو پر الزام عائد کیا کہ وہ تلنگانہ کے دلتوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ بابو جگجیون رام کی 108 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یہاں گاندھی بھون میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ کانگریس قائدین نے دلتوں کی بہبود سے متعلق ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کی تفصیل پیش کی ۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ کے سی آر نے وعدہ کیا کہ ایک دلت کو تلنگانہ کا پہلا چیف منسٹر بنایا جائے گا تاہم اقتدار ملنے کے بعد کے سی آر خود چیف منسٹر بن گئے ۔