کے سی آر پر آندھرائی عوام کی توہین کا الزام

امراوتی کو حیدرآباد سے خوبصورت شہر بنانے کا تیقن ، انتخابی جلسوں سے چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے حلقہ اسمبلی کپم کے عوام ( رائے دہندوں ) پر اپنے اس بھرپور اعتماد و بھروسہ کا اظہار کیا کہ اگر وہ ( چندرا بابو نائیڈو ) حلقہ اسمبلی کپم کا دورہ نہ کرنے کے باوجود حلقہ کپم کے عوام ریاست کے دیگر حلقہ جات اسمبلی کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے انہیں کامیاب بنائیں گے ۔ آج اپنے انتخابی دورہ پروگرام کے دوران ضلع نیلور اور ضلع پرکاشم کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر تلنگانہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ہم کو ( آندھرا عوام کو ) قدم قدم پر توہین کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ( کے سی آر نے ) ہمیں ( آندھرائی عوام کو ) کتے اور ناکارہ افراد قرار دینے پر مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ چیف منسٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد سے زیادہ شاندار انداز میں راجدھانی امراوتی کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی اور آئندہ دنوں کے دوران ریاست آندھراپردیش میں شہر حیدرآباد سے زیادہ خوبصورت مزید 20 حیدرآباد تعمیر کئے جائیں گے اور کہا کہ بٹی سمہا کے ذریعہ پانی لانے کا مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نیلور میں بارش نہ ہونے کے باوجود 48 ٹی ایم سی پانی لایا گیا ۔ جبکہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے بٹی سمہا پراجکٹ کی پرزور مخالفت کی تھی ۔ صدر تلگودیشم پارٹی نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ایک کروڑ بہنوں کیلئے بھائی کا موقف رکھنے والے واحد شخص میں ( چندرا بابو نائیڈو) ہی ہوں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر اے پربھاکر ریڈی پر سخت برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ پربھاکر ریڈی نے تلگودیشم پارٹی میں رہ کر تمام اہم کام مکمل کروانے کے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔