وجئے واڑہ 30 جولائی ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے وزیر اکسائز کے ایس جواہر نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فارم ہاوز کو جیوتشیالیم کا نام دیں۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کے سی آر ذہنی خلل والے شخص کی طرح بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ ریاست چلانے کے اہل نہیں ہیں۔ آئی این این کے بموجب کے ایس جواہر نے آندھرا پردیش کے آبپاشی پراجیکٹس پر تلنگانہ کے اعتراضات کی بھی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کے چند شیکھر راؤ اپنی ریاست پر توجہ دینے کی بجائے پڑوسی ریاست کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ۔ یہ قابل اعتراض رویہ ہے ۔